اہم خبریں: اننت ناگ کے چندن واری میں سڑک حادثہ، 6 آئی ٹی بی پی اہلکار از جان کئی زخمی

بس حادثہ، تصویر آئی اے این ایس
بس حادثہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

16 Aug 2022, 1:19 PM

اننت ناگ کے چندن واری میں سڑک حادثہ، 6 آئی ٹی بی پی اہلکار از جان کئی زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں انڈو تببتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے کم سے کم 6 اہلکار از جان جبکہ 35 دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس حادثے کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے چندن واری پہلگام کے نزدیک پیش آنے والے سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے 6 اہلکار جان بحق ہوگئے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اس حادثے میں کئی دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوجی اسپتال سری نگر ائیر لفٹ کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

16 Aug 2022, 11:50 AM

ہم ساتھ مل کر ملک کے ہر خواب کو پورا کریں گے... راہل گاندھی

راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "کانگریس خاندان کے ارکان نے پورے جوش و خروش کے ساتھ 9 سے 15 اگست تک ملک میں ترنگے کے ساتھ 'آزادی گورو یاترا' کامیابی کے ساتھ نکالی۔ تمام کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد، خاص طور پر بنگلور کے کانگریس خاندان کو، جہاں کافی تعداد میں بھیڑ جمع تھی۔ ہم ساتھ مل کر ملک کا ہر خواب پورا کریں گے۔

16 Aug 2022, 11:09 AM

مودی نے کیجریوال کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت کی دعا کی۔ پی ایم مودی نے آج اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں ان کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی تمنا کرتا ہوں"۔ اروند کیجریوال کی ولادت 16 اگست 1968 کو ہوئی تھی۔ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) سے سیاست دان بنے ہیں اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔


16 Aug 2022, 9:26 AM

بہار میں آج کابینہ کی توسیع، کسے ملے گا وزارت کا قلمدان؟

بہار میں نئی ​​حکومت کے قیام کے بعد آج کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ مہاگٹھ بندھن حکومت کی کابینہ میں کس کو جگہ ملے گی اس کی ممکنہ فہرست پیر کو سامنے آگئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت میں 31 وزیر ہو سکتے ہیں۔ عارضی فہرست کے مطابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو کے بھائی تیج پرتاپ یادو بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔