موتی لال وورا، ہم سب بہت یاد کریں گے... پرینکا گاندھی

موتی لال وورا اور پرینکا گاندھی، تصویر @priyankagandhi
موتی لال وورا اور پرینکا گاندھی، تصویر @priyankagandhi
user

قومی آوازبیورو

21 Dec 2020, 5:35 PM

موتی لال وورا، ہم سب بہت یاد کریں گے... پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کا ہر لیڈر، ہر کارکن موتی لال وورا جی کی موت سے ذاتی طور پر رنجیدہ ہے۔ وورا جی کانگریس کے نظریہ سے وابستگی، لگن اور صبر کی علامت تھے۔ وہ 92 سال کی عمر میں بھی ہر اجلاس میں شریک رہتے تھے، انہوں نے ہر فیصلے پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ آج انھیں اداس دل سے الوداع کہتے ہوئے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ خاندان کا ایک بزرگ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا، ہم سب انہیں بہت یاد کریں گے۔

21 Dec 2020, 4:03 PM

کانگریس پر ٹوٹا غم کا پہاڑ، سینئر لیڈر موتی لال وورا کا انتقال

کانگریس کے مشہور و معروف سینئر لیڈر موتی لال وورا کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق انھوں نے پیر کے روز آخری سانس لی۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق 2 مرتبہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے موتی لال وورا کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اتوار کی شب اسکارٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھوں نے 20 دسمبر یعنی کل ہی اپنا 93واں یوم پیدائش منایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔