اہم خبریں: راہل گاندھی نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر سندھو کو دی مبارک باد

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

01 Aug 2021, 10:40 PM

راہل گاندھی نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر سندھو کو دی مبارک باد

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو ٹوکیو اولمپک میں بیڈمنٹن میں ملک کے لئے تمغہ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’پی وی سندھو کو اولمپک میں ہندوستان کے لئے دوسرا میڈل جیتنے پر بہت بہت مبارک باد۔ قابل ذکر ہے کہ بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے چین کی ژاؤ ہی بنگ کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک میں آج خاتون سنگلز کا کانسے کا تمغہ جیت لیا۔

01 Aug 2021, 9:29 PM

کسان بی جے پی کی ترنگا یاترا کی مخالفت نہیں کریں گے: ستبیر پہلوان

جیند: کھیڑا کھاپ پنچایت کے سربراہ ستبیر پہلوان نے کہا کہ سنیوکت کسان مورچہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک سے 14 اگست تک ہریانہ کے گاووں سے نکالی جا رہی ترنگا یاترا کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔ ستبیر پہلوان نے دعویٰ کیا کہ کسانوں کی تحریک سے مرکز اور ریاستی حکومت دباو میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تحریک کو توڑنے کے لئے مسلسل سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کسان قومی پرچم کا احترام کرتے ہیں اس لئے جو یاترا پرچم کے نام پر بی جے پی نکال رہی ہے اس کی مخالفت کسان تنظیم نہیں کریں گی۔ لیکن بی جے پی اورجن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے دیگر پروگراموں کی مخالفت جاری رہے گی۔

01 Aug 2021, 8:39 PM

اسرائیل میں سینئر سٹیزنس کو دی گئی کووڈ ویکسین کی تیسری ڈوز

تل ابیب: اسرائیل میں اتوار کو ملک میں 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کووڈ۔19 ویکسین کی تیسری ڈوز دیئے جانے کی مہم شروع ہوئی۔ اسرائیل میں اب تک 53 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائزر/بایواینٹک ویکسین کے دو دو ڈوز دی جاچکی ہیں۔ گزشتہ جون سے یہاں 12 سے 15 برس کی عمرکے نوعمروں کی ٹیکہ کاری کی شروعات کی گئی ہے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ اور ان کی اہلیہ نے جمعہ کو تل ابیب کے شیبا میڈیکل سنٹر میں ٹیکہ لگوایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نفتالی بینٹ بھی وہاں موجود تھے۔


01 Aug 2021, 7:30 PM

بدایوں میں گنگا میں طغیانی، 30 ساحلی گاوں میں سیلاب کا خطرہ

بدایوں: پہاڑی علاقوں کے ساتھ اترپردیش میں کئی دن سے ہو رہی بارش اور باندھ سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے گنگا کی آبی سطح میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ضلع بدایوں کے تقریباً 30 گاوں پر سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ آفیشیل ذرائع کے مطابق گنگا کے آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے اور تیزی سے کٹان ہونے کی وجہ سے کئی گاوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والی تین اہم تحصیلوں میں سہسوان، بدایوں اور داتا گنج کے تقریباً 30 گاوں پر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسہیت کا احمد نگر بچھورا سمیت کئی گاوں کے شاہراہ سیلاب کی وجہ سے کٹ چکے ہیں اور گنگا میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیپا رنجن نے افسران کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثر لوگوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی سبھی ضروری سہولیات دستیاب کرنے کی ہدایات دیئے گئے ہیں۔

01 Aug 2021, 6:07 PM

یونان میں 5.7 شدت کا زلزلہ

ایتھنز: یونان کے ساحلی علاقوں پر اتوار کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ 04.31 بجے کوس جزیرے سے 60 کلومیٹر زمینی سطح سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔