اہم خبریں: راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی پریس کانفرنس / ویڈیو گریب</p></div>

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی پریس کانفرنس / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

30 Jan 2023, 2:05 PM

راہل گاندھی نے  بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بابائے قوم نے پورے ملک کو محبت کا پیغام دیا، تمام مذاہب کا احترام کیا اور ملک کے لوگوں کو مل جل کر رہنے کا پیغام دیتے ہوئے سچائی کے لیے لڑنا سکھایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، "باپو نے پورے ملک کو محبت، سبھی مذہب کا احترام کرنا اور سچائی کے لیے لڑنا سکھایا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم شہادت پر صدہا سلام۔"

30 Jan 2023, 10:22 AM

مہاراشٹر میں اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع

اورنگ آباد/ممبئی: سخت سیکورٹی کے درمیان مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ٹیچر اور گریجویٹوں کے پانچ حلقوں میں پیر کو صبح 8 بجے پرامن طریقے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اورنگ آباد ڈویژن، ناسک ڈویژن، امراوتی ڈویژن، کونکن اور ناگپور انتخابی حلقے ہیں۔ ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک موبائل فون یا کوئی الیکٹرانک چیز لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

30 Jan 2023, 9:30 AM

دہلی-این سی آر میں موسم نے لی کروٹ، رات بھر ہوئی بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں رات بھر ہوئی بارش کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ اتر پردیش، ہریانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، یوپی، ہریانہ سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں آج (پیر) 30 جنوری کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔