اہم خبریں: ٹیکہ سبھی کے لیے مفت ہے تو پرائیویٹ اسپتال پیسے کیوں لیں گے... راہل گاندھی

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

07 Jun 2021, 8:19 PM

کورونا ٹیکہ سبھی کے لیے مفت ہے تو پرائیویٹ اسپتال پیسے کیوں لیں گے: راہل گاندھی

پی ایم مودی کے ذریعہ ملک سے خطاب کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی ٹیکہ کاری کو لے کر ایک دلچسپ سوال سامنے رکھا ہے۔ دراصل پی ایم مودی نے آج اپنے خطاب میں کورونا ٹیکہ سبھی کو مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال اس کے لیے چارج کر سکیں گے۔ اسی تعلق سے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں سوال کیا ہے کہ ’’اگر ویکسین سبھی کے لیے مفت ہے، پھر پرائیویٹ اسپتال اس کے لیے کیوں چارج کریں گے؟‘‘

07 Jun 2021, 6:27 PM

نئی اونچائی پر پہنچا شیئر بازار

ممبئی: کووڈ-19 کے نئے معاملات میں کمی سے بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی نصف صدی کے بعد چڑھ کر نئے ریکارڈ اونچائی پر بند ہوئے مثبت سرمایہ کاری رجحان کے درمیان چوطرفہ خریداری ہونے سے سینسیکس 228.46پوائنٹ یعنی 0.44فیصد بڑھ کر 52,328.51پوائنٹ کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 81.40پوائنٹ یعنی 0.52فیصد کی چھلانگ لگاکر 15,751.65پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ یہ پہلی بار 15,700پوائنٹ کے پار بند ہوا ہے۔ وبا کا انفیکشن کم ہونے سے کی ریاستوں میں آہستہ آہستہ ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سے تیل اور گیس، بجلی، آئی ٹی اور ٹیک شعبوں کی کمپنوں میں زیادہ تیزی رہی۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں سرمایہ کاروں نے درمیانہ اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.78فیصد چڑھ کر 22,688.05پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.38فیصد کی چھلانگ لگاکر 24,597.23پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

07 Jun 2021, 5:30 PM

پنجاب ہیلتھ سسٹم کارپوریشن کو تین ہزار آکسیجن کنسینٹریٹر دیئے جائیں گے... رضیہ

چندی گڑھ:تیسری ممکنہ کووڈ -19 لہر اور پنجاب میں آکسیجن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے پیش نظر پنجاب کے محکمہ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن نے والڈ بینک کے تعاون سے بین الاقوامی مارکیٹ سے 3000 آکسیجن کنسنٹریٹر کی خریداری کی ہے۔ یہ آکسیجن کنسنٹریٹر ایک ایک معروف کمپنی سے خریدے گئے ہیں اور 10 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) کی صلاحیت سے کام کر سکتے ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں واٹرسپلائی کی وزیر رضیہ سلطانہ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ 500 آکسیجن کنسنٹریٹر کی پہلی کھیپ ریاست میں پہنچ چکی ہے اور پنجاب ہیلتھ سسٹم کارپوریشن کو سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1000 اوسی کی اگلی کھیپ 15 جون تک آجائے گی اور 1500 اوسی کی ایک اور کھیپ 30 جون تک پہنچنے کا امکان ہے۔


07 Jun 2021, 4:29 PM

جونپور میں شادی شدہ خاتون نے لگائی پھانسی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے گورا بادشاہ پور علاقے کے بنجارے پور گاؤں میں اتوار کی رات میں ایک شادی شدہ خاتون نے مشتہ حالات میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ وارانسی کی رہنے والی سلیکھا موریہ کی شادی بنجارے پور گاؤں کے رہنے والے سچن موریہ سے تقریباً آٹھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اتوار کی دیر رات سچن کے اہل خانہ جب کمرے میں آئے تو سلیکھا کی لاش رسی کے سہارے کمرے میں لٹکتی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس کی اطلاع متوفیہ کے مائیکے والوں کو دے دی ہے۔

07 Jun 2021, 3:30 PM

جنوبی کشمیر کے کولگام میں سڑک حادثہ، ذہنی مریض ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اشموجی علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں ایک ذہنی طور پر معذور شہری لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے میر پور اشموجی علاقے میں پیر کی دوپہر کو ایک گاڑی نے ایک ذہنی طور پر معذور شہری کو زور دار ٹکر ماردی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ذہنی مریض کو نازک حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت رئیس احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ ساکن میر پور اشموجی کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔