اہم خبریں: گیان واپی مسجد کیس میں مسلم فریقین نے عدالت سے نگرانی عرضی واپس لی

گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس
گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

12 Aug 2021, 9:10 PM

گیان واپی مسجد کیس: مسلم فریقین نے نگرانی عرضی ضلع جج کی عدالت سے واپس لی

انجمن انتظامیہ مسجد اور یو پی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف کی جانب سے سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ضلع جج کی عدالت میں نگرانی عرضی کے لیے درخواست دی گئی تھی جس میں گیان واپی مسجد کے آثار قدیمہ سروے سے متعلق فیصلہ دیا گیا تھا۔ آثار قدیمہ سروے کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد اور یو پی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف نے پہلے ہی نگرانی عرضی ہائی کورٹ میں داخل کر رکھی ہے۔ ایک ہی معاملے میں دو عدالتوں میں سماعت نہیں ہو سکتی تھی، جس کی وجہ سے مسلم فریقین نے وارانسی ضلع جج کی عدالت سے نگرانی عرضی کو واپس لے لیا ہے۔

12 Aug 2021, 8:15 PM

مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو قصداً پٹری سے اتار دیا: اپوزیشن

پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور ایوان زیریں، دونوں میں ہی مانسون اجلاس کی کارروائی اپنے مقررہ وقت سے دو دن قبل ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس کے لیے مرکزی حکومت جہاں اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ کیے جا رہے ہنگامے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، وہیں اپوزیشن پارٹیوں نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو قصداً پٹری سے اتار دیا۔

12 Aug 2021, 7:28 PM

عصمت دری اور قتل متاثرین کے لیے انصاف مانگنا غلط ہے تو میں قصوروار ہوں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر حملہ جاری ہے۔ راہل گاندھی نے انسٹاگرام کی اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ڈرو موت، ستیہ میو جیتے۔‘‘ اس کے ساتھ انھوں نے کچھ سلائیڈس بھی پوسٹ کی ہیں۔ راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر لکھا ہے ’’اگر کسی کے تئیں ہمدردی یا رحم کا اظہار کرنا جرم ہے، تو میں مجرم ہوں۔ اگر عصمت دری-قتل متاثرین کے لیے انصاف مانگنا غلط ہے تو میں قصوروار ہوں۔‘‘ راہل گاندھی نے ایک سلائیڈ میں یہ بھی لکھا کہ ’’وہ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر لاک کر سکتے ہیں، لیکن وہ لوگوں کے لیے اٹھنے والی ہماری آواز کو بند نہیں کر سکتے۔ ہیں۔ ہمدردی، محبت، انصاف کا پیغام عالمی ہے۔ 1.3 بلین ہندوستانیوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔