اہم خبریں: بس الٹنے سے دو درجن سے زائد مسافر زخمی

حادثہ، تصویر یو این آئی
حادثہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

24 Jul 2021, 7:54 PM

بس الٹنے سے دو درجن سے زائد مسافر زخمی

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے کوٹر پولیس اسٹیشن علاقے میں آج ایک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی، جس سے اس میں سوار دو درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ستنا سے سیمریا جانے والی پرائیویٹ مسافر بس کرہائی گاؤں کے قریب بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں دو درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

24 Jul 2021, 5:31 PM

سنبھل میں دو سگے بھائیوں نے کاروباری کو گولی مار کر کیا قتل

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی علاقے میں پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں سگے بھائیوں نے ایک کاروباری کا گولی مارکر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ محلہ وکاس نگر باشندہ پرویش چندر اگروال کا بیٹا ابھیشیک اگروال عرف امت لالا (35) چندوسی میں بہجوئی بس اڈے کے نزدیک کنفکسنری کی دوکان کرتا ہے۔ جمعہ کی دیر رات امت لالا کے ہی گھر کے سامنے رہنے والے دو سگے بھائی نوین بھارتی و پروین بھارتی نے اس کو گھر سے باہر بلایا اور پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں بات چیت کرنے لگے۔ اسی دوران کہا سنی ہوجانے پر دونوں بھائیوں نے ریوالور سے تاجر کے سینے و سر میں گولی مار دی، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چکریش مشر نے بتایا کہ پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں امت لالا کا نوین بھارتی و پروین بھارتی سے تنازع تھا۔ اس تنازع کی وجہ سے ابھیشک اگروال عرف امت لالا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دونون سگے بھائیون کو گرفتار کر کے آلہ قتل کو برآمد کرلیا ہے۔

24 Jul 2021, 4:13 PM

رامپور میں کینٹر کی ٹکر سے کار سوار پانچ افراد کی موت

رامپور: اترپردیش کے ضلع رام پور کے سول لائنس علاقے میں ہفتہ کو کینٹر کی ٹکر میں کارسوار پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ سٹی مجسٹریٹ رام جی مشر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے۔24 پر اجیت پور گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار کینٹر نے ایکو کار کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں کار سوار ایک خاتون سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دیگر ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی، جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار نمبر کو ٹریس کرنے پر کار راہل بھاٹی نامی شخص کی بتائی گئی ہے۔ ممکنہ طور سے حادثے کے شکار لوگ بلند شہر باشندہ ہیں۔ موقع پر تین موبائل فون خستہ حالت میں ملے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد کینٹر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔


24 Jul 2021, 2:22 PM

میرے شوہر راج کندرا فحش مواد تیار کرنے میں ملوث نہیں ہیں، شلپا شیٹی

شلپا شیٹی نے کہا کہ وہ ہاٹ شاٹس کے عین مطابق مواد سے واقف نہیں تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہاٹ شاٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایروٹیکا، پورن سے مختلف ہے اور ان کے شوہر راج کندرا فحش مواد تیار کرنے میں ملوث نہیں تھے۔

شلپا شیٹی نے مزید کہا کہ دراصل لند کا رہائشی مطلوبہ اور راج کندرا کا بہنوئی پردیپ بخشی ایپ کو چلاتا تھا۔

24 Jul 2021, 10:43 AM

ہندوستان میں کورونا کے 39 ہزار نئے کیسز، 546 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39097 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس اثنا میں 35087 افراد شفایاب ہو گئے جبکہ 546 افراد کی جان چلی گئی۔


24 Jul 2021, 9:38 AM

راہل گاندھی نے پھر پوچھا کہاں ہیں ٹیکے؟

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیکہ کاری کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکہ کاری مہم کو مکمل کرنے کے لئے کوئی ڈیڈ لائن فکس نہیں کی گئی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکومت کو ریڑھ سے محروم قرار دیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’عوام قطاروں میں زندگی گزار رہے ہیں، حکومت ہند اعتراف کر رہی ہے کہ کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔ یہ (حکومت کے) ریڑھ سے محروم ہو جانے کا معاملہ ہے!‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک مہینہ قبل ہی اس وقت کے انسانی وسائل اور ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان میں 2021 کے اواخر تک ٹیکہ کاری مہم مکمل کر لی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔