اہم خبریں: دہلی کے شاہین باغ میں فرنیچرمارکیٹ لگی خوفناک آگ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

29 Mar 2020, 10:11 PM

دہلی کے شاہین باغ میں فرنیچرمارکیٹ لگی خوفناک آگ

دہلی کے شاہین باغ میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگی ہے، اطلاع کے بعد موقع پر آگ بجھانے والی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں، فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جاری ہے۔

29 Mar 2020, 10:01 PM

پندرہ دنوں سے پہلے رسوئی گیس کی بکنگ نہیں کراسکیں گے: انڈین آئل

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے کرونا وائرس (کووڈ 19) کے پیش نظر لوگوں سے ’پینک بکنگ‘ نہیں کرانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اب 15 دنوں کے فرق پر ہی رسوئی گیس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ انڈین آئل کے چیئرمین سنجیو سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں رسوئی گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پورے ملک میں جاری ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے۔ خصوصی طور سے رسوئی گیس کے سلسلے میں میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ لوگ اطمینان رکھیں۔ ایل پی جی کی فراہمی مسلسل جاری ہے اور جاری رہے گی۔

گاہکوں سے اپیل ہے کہ پینک بکنگ نہ کریں۔ اس سے سسٹم پر غیرضروری دباؤ پڑتا ہے۔ اب یہ نظم شروع کیا گیا ہے کہ کم سے کم 15 دنوں کے فرق سے پہلے گاہک ریفل بکنگ نہیں کراسکیں گے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی کھپت کم ہوئی ہے، لیکن رسوئی گیس کی طلب بڑھ گئی ہے۔ اب تک گاہکوں کی بکنگ پرکوئی وقت معینہ کا نفاذ نہیں تھا۔ عام صارفین کو ایک سال میں بارہ گھریلو گیس سیلنڈر پر سبسڈی ملتی ہے جبکہ اس کے بعد سبسڈی نہیں ملتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔