بڑی خبر: جیل میں نواز شریف کی بگڑی طبیعت، اسپتال میں داخل

اتوار کی صبح 6 بجے دہلی میں جمنا کی آبی سطح 205.44 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ آبی سطح کے شام تک 206.65 میٹر تک پہنچ جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

29 Jul 2018, 4:45 PM

نواز شریف کو سینے میں درد کی شکایت، اسپتال میں داخل

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں راولپنڈی کی اڈيالہ جیل میں بند سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئیم انہیں سینے میں درد کی شکایت کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کا چیک اپ کر رہے ہیں۔

یاد رہے نواز شریف اس وقت روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مقید ہیں انہیں نیب کی ایک عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 11 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اسی ریفرنس میں مریم نواز کو بھی آٹھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ لوگ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

29 Jul 2018, 12:52 PM
نوئیڈا میں مندر کے پجاری پر عصمت دری کا الزام
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

گریٹر نوئیڈا میں ایک مندر احاطہ کے اندر پجاری کی طرف سے خاتون کے ساتھ ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ بادل پور تھانہ میں آنے والے دھوم مانک پور گاؤں میں واقع مندر میں 9 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا۔ پولس کو کی گئی شکایت کے مطابق متاثرہ اپنی ایک خاتون رشتہ دار کے ساتھ مندر میں گئی تھی جہاں پجاری نے اسے اپنے کمرے میں بلایا اور آبرو ریزی کی۔

گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی ایس پی اونیش کمار نے بتایا کہ ملزم پجاری کنہیا نند کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ پجاری واردات کے بعد سے فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

29 Jul 2018, 9:29 AM
دہلی: جمنا کا پانی خطرناک سطح پر، ذیلی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء

شمالی ہندوستان میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے اور زبردست بارش ہو رہی ہے۔ بھاری بارش کے بعد جہاں بالائی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہے وہیں دہلی میں جمنا کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 47 سینٹی میٹر اوپر ہے اور یہاں سیلاب کا خدشہ ہے۔

اتوار کی صبح 6 بجے دہلی میں جمنا کی آبی سطح 205.44 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ آبی سطح دوپہر 3 بجے تک 206.65 میٹر تک پہنچ جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

اتور کی شام تک دہلی کے ذیلی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے۔ ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے تقریباً 6 لاکھ کیوسیک پانی چھوڑ دینے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انتظامیہ کی طرف سے جمنا سے ملحقہ ذیلی علاقوں کے باشندگان کا انخلا کرایا جا رہا ہے۔ ہتھنی کنڈ سے چھوڑے گئے پانی کا اثر دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور واقع ہریانہ کے جمنا نگر میں نظر آ رہا ہے جہاں کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، اب انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو جمنا سے دور رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔


29 Jul 2018, 9:55 AM
یوپی کے ساتھ بہار میں بھی رُک رُک کر تیز بارش ہو رہی ہے۔ ہفتہ کے روز بہار میں کچھ گھنٹے کی بارش نے کئی شہروں کو پانی پانی کر دیا۔ بھاری بارش اور برق فشانی کے سبب 6 ریاستوں میں اب تک 523 افراد کی جان جا چکی ہے۔

اتر پردیش کے تقریباً 39 اضلاع میں بارش اور برق فشانی کے سبب 28 جولائی تک تقریباً 28 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ جان و مال کا سب سے زیادہ نقصان سہارنپور میں ہوا ہے جہاں اب 11 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یوپی کے ہی منصور پور کوتوالی علاقہ میں اتوار کی صبح بھاری بارش کے دوران ایک مکان گر گیا۔ اس حادثہ میں ماں اور بیٹے کی موت واقع ہوئی۔ اس حادثہ میں 3 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

29 Jul 2018, 10:10 AM
بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ

بارش کا سلسلہ دہلی اور دیگر میدانی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بالائی علاقوں میں بھی جاری ہے۔ پہاڑوں میں بارش کی وجہ سے کہرام مچا ہوا ہے۔ ہماچل پردیش کے منالی، منڈی سے کلو اور کانگڑا تک زبردست موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے سبب ندی-نالے پانی سے لبریزہیں اور صوبہ کے مختلف علاقوں سے تباہی کی خبریں آ رہی ہیں۔

ہماچل پردیش کی طرح اتراکھنڈ بھی بارش سے بے حال ہے۔ یہاں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور جگہ جگہ پہاڑ سے ملبہ گر رہا ہے۔ زمین کھسکنے کا بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔