بڑی خبر: نامعلوم شخص نے عمر خالد پر گولی چلائی

دہلی میں جے این یو طلبا لیڈر عمر خالد پر حملہ

جے این یو طلبا لیڈر عمر خالد پر آج نامعلوم جرائم پیشہ نے گولی چلائی لیکن خوش قسمتی سے گولی عمر خالد کو نہیں لگی۔ یہ گولی کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر چلائی گئی جب عمر خالد وہاں ایک تقریب میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تھے۔ ’خوف سے آزادی‘ عنوان سے ہونے والی اس تقریب میں اور بھی کئی اہم شخصیتیں شامل ہونے پہنچی تھیں۔

اس واقعہ سے متعلق ایک عینی شاہدین نے بتایا کہ ’’تقریب میں شرکت کرنے کے لیے عمر خالد ہمارے ساتھ آئے تھے۔ ہم چائے کی دکان پر تھے تبھی ایک سفید شرٹ میں حملہ آور آیا اور اس نے انھیں دھکا دے دیا اور گولی چلائی۔‘‘ اس نے مزید بتایا کہ ’’عمر خالد زمین پر گر گئے اور گولی انھیں نہیں لگی۔ بعد میں ہم نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگتے ہوئے ہوا میں گولی چلانے لگا اور بندوق اس کے ہاتھ سے گر گئی۔‘‘

سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کا کولکاتا میں انتقال

سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کا 89 سال کی عمر میں کولکاتا میں انتقال ہو گیا۔ گزشتہ کافی دنوں سے سومناتھ چٹرجی بیمار چل رہے تھے۔ وہ کڈنی کے مرض میں مبتلا تھے اور 10 اگست کو دوبارہ کولکاتا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی خراب صحت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انھیں وینٹلیٹر پر رکھا ہوا تھا۔

سومناتھ چٹرجی کے انتقال کی خبر سن کر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت متعدد مشہور و معروف سیاسی لیڈروں نے اظہار غم کیا۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ادارہ کی مانند تھے اور پارٹی لائن سے ہٹ کر سبھی رکن پارلیمنٹ کے دلوں میں ان کے لیے بے پناہ عزت تھی۔

بہار کے مظفر پور واقع غریب ناتھ مندر میں بھگدڑ، 25 لوگ زخمی

بہار کے مظفر پور میں ساون کے تیسرے سوموارکے دوران آج صبح غریب ناتھ مندر میں جلابھشیك (مورتی پر پانی چڑھانے) کے دوران بھگدڑ مچ گئی، اس بھگدڑ میں 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ساون کا تیسرا سوموار (پیر) ہونے کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں شیو بھکت شیو مندروں میں شیولنگ پرگنگا جل (پانی) چڑھاتے ہیں اسی سلسلے میں غریب ناتھ مندر میں عقیدتمند جمع ہوئے تھے، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔

سب سے زیادہ مقبول