بڑی خبرLIVE: منا بجرنگی قتل کی سی بی آئی تفتیش کی اپیل ہائی کورٹ سے خارج

منا بجرنگی قتل کی سی بی آئی تفتیش کی اپیل الہ آباد ہائی کورٹ سے خارج

الہ آباد ہائی کورٹ نے اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں مافیا ڈان منا بجرنگی کے قتل کے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بجرنگی کی بیوی نے ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی داخل کی گئی تھی۔

منا بجرنگی کی بیوی نے مرکزی وزیر منوج سنہا سمیت کئی افراد پر قتل کرنے کی سازش رچنے کا الزام عائد کیا تھا۔ وہیں پولس کے مطابق منا بجرنگی کا قتل سنیل راٹھی نے کیا ہے جو باغپت جیل میں بند ہے۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو باغپت جیل میں منا بجرنگی کا گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔

دہلی میں کیجریوال حکومت اور افسران پھر آمنے سامنے

دہلی میں کیجریوال حکومت اور افسران کے بیچ چل رہا تنازعہ کسی صورت ختم نہیں ہو پا رہا ہے۔ تازہ معاملہ راشن کی ترسیلی سے وابستہ ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو ’گھر کے دروازے تک راشن‘ کی ترسیل کے منصوبہ کو لاگو کرنے کا حکم دیا تھا لیکن فوڈ کمشنر نے راشن منصوبہ سے متعلق فائل کو محکمہ قانون کے پاس بھیج دیا ہے۔ محکمہ قانون سے صلاح اس ضمن میں مانگی گئی ہے کہ راشن متعلق قانون مرکز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، ایسے حالات میں اس اسکیم کو کس طرح لاگو کیا جا سکتا ہے۔

دہلی میں دگھر کے دروازے پر راشت کی ترسیل کا منصوبہ لاگو نہیں ہو پانے سے کیجریوال کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’کبھی سنا تھا کہ کوئی افسر سر عام کابینہ اور وزیر اعلیٰ کے احکامات ماننے سے انکار کر دے؟ اس لئے بی جے پی ’خدمات‘ کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ پوری دہلی دیکھ لے کہ کس بے شرمی سے بی جے پی دہلی کے غریبوں کی ’گھر گھر راشن‘ اسکیم میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ اگلی بار ووٹ دینے جاؤ تو یہ یاد رکھنا۔‘‘

منی پور میں چٹان کھسکنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

منی پور کے ضلع تامینگ لانگ میں بدھ کو تین مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے آٹھ بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ تامینگ لونگ کی وارڈ نمبر چار میں واقع نیو سلیم میں لینڈ سلائڈنگ سے ایک ہی کنبہ کے پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ وہ سب کے سب سگے بھائی بہن تھے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے علاقے کے بہت سے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی وجہ سے بچے بہہ گئے۔

پاس ہی کے ایک اور علاقے میں بھی لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس میں دو بھائی بہن کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ وارڈ نمبر-2 کے نيگائی لوانگ میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آ گئے۔

ضلع افسر اور پولیس لاشوں کی تلاش کر رہی ہے اور حالات کو معمول پرلانے کی کوشش کر رہی ہے۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے علاقے کا نیشنل ہائی وے اور دیگر سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔علاقے کے لوگوں میں واقعہ کے بعد سے دہشت ہے۔ لوگوں کی مدد کے لئے فائر بریگیڈ کے عملہ کو لگایا گیا ہے۔

ممبئی پانچویں دن بھی بارش میں بے حال، ٹریفک بری طرح متاثر

ممبئی میں لگاتار 5وین دن بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا برا حال ہے۔ شہر کے نچلے علاقوں، سڑکوں اور ریل کی پٹریوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ واٹر لاگنگ کی وجہ 4سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

ریلوے کی وسٹررن لائن واٹر لاگنگ کے سبب آمد و رفت کے لئے بحال نہیں ہو پائی ہے۔ ممبئی سے باہر جانے والیل کئی ٹرینوں کو رد کر دیا گیا ہے۔ نالاسوپارا، وسئی اور ویرار میں ریلوے ٹریک پر پانی بھرجانے کی وجہ سے ٹرین آگے نہیں بڑھ پا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول