اہم خبریں: ملک کی 4 ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 26 ہزار

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

04 May 2020, 12:40 PM

ملک کی چار ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 26 ہزار

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) متاثرین کی تعداد ملک بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ مہاراشٹر، گجرات، دہلی اورتمل ناڈو میں کل 25974 افراد متاثر ہوئے ہیں جو ملک کے تمام کیسز کا 60 فیصد ہے، اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی تعداد 42533 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1373 ہو گئی ہے۔ اب تک 11707 لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

04 May 2020, 11:52 AM

آسٹریلیا میں گوشت فیکٹری کی وجہ سے کورونا کے بڑھ رہے مریض

سڈنی: آسٹریلیا میں عالمی وبا كورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے معمالوں میں اضافہ کا سبب وکٹوریہ صوبہ میں ایک گوشت پروسیسنگ پلانٹ کو مانا جا رہا ہے۔ حکام نے پیر کے روز یہ انکشاف کیا ہے۔ وکٹوریہ کے پریمیئر ڈینیل اینڈریوز نے صحافیوں سے کہا کہ کورونا کے 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں 19 متاثرہ افراد میٹ پراسیسنگ پلانٹ کے ملازمین ہیں۔ اس سے قبل اس پلانٹ سے 15 معاملے سامنے آئے تھے بہت سے لوگوں میں اس وائرس کا انفیکشن نہ کے برابر دکھائی دیا، پلانٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ وکٹوریہ صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اتوار کو یہاں 13 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1406 ہو گئی ہے۔

04 May 2020, 11:02 AM

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

ریو ڈی جینرو: برازیل میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں كووڈ -19 کے 4588 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 101147، اور 275 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7025 ہو گئی۔ ریو ڈی جنیرو کے گورنر ولسن وزٹیل نے اتوار کو بولسونارو کے مارچ پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ صدر ایسے وقت مظاہرے میں حصہ لے کر ایک بری مثال پیش کر رہے ہیں، جب مقامی افسر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے لوگوں کو آئیسولیشن میں رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ بولسونارو صرف سینئر لوگوں کو ہی آئیسولیشن میں رہنے کے لئے کے کہہ رہے ہیں لیکن علاقائی افسر عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے طے شدہ ضابطوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔


04 May 2020, 10:39 AM

چین میں کورونا کے تین نئے معاملے آئے سامنے

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کے تین کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1675 ہو گئی ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے پیر کو کہا کہ اتوار تک جو تین کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں شنگھائی سے دو اور ایک شانڈونگ صوبے کا ہے۔ شنگھائی میں بیرون ملک سے آئے ایک مشتبہ کیس کی رپورٹ ہے۔ کمیشن نے کہا کہ باہر سے آئے مجموعی کیسز میں سے 1273 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں اور 402 افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ بیرون ملک سے آئے افراد میں سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

04 May 2020, 9:55 AM

ٹرمپ نے کیا سال کے آخر تک کورونا ویکسین بنا لینے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ امریکہ اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کر لے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے بہت اعتماد اور یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ جبکہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ سے کھولنے پر زور دوں گا۔ دوسری جانب اب اتک امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 47 ہزار اور اموات 68 ہزار سے اوپر ہوگئی ہیں۔


04 May 2020, 9:10 AM

سونیا گاندھی کا اعلان، گھر لوٹ رہے مزدوروں کے ریل سفر کا خرچ اٹھائے گی کانگریس

کانگریس پارٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ ہر ریاستی کانگریس کمیٹی ضرورت مند مزدور اور مہاجر مزدوروں کے ریل سفر کا خرچ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اس بات کی معلومات دی ہے۔

04 May 2020, 8:44 AM

اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16208 پہنچی

تل ابیب: اسرائیل میں گزشتہ روز 15 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16208 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اتوار دیر شام تک ملک میں 6227 افراد زیر علاج تھے جس میں سے 94 کی حالت نازک ہے۔ اتوار کو دو مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 232 ہو گئی۔ اتوار کو 115 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9749 ہو گئی۔ ہفتہ کو وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ہفتہ کو 30 نئے کیسز سامنے آئے اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے كورونا وائرس ریسورس سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے شروع ہوئی اس وبا سے دنیا بھر میں 3.4 لاکھ متاثر اور 246000 لا کھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔