تازہ خبریں: شاملی میں دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ، پولس تعینات

اس معاملہ میں کارروائی کی مانگ کو لے کر دونوں فرقوں کے لوگ کوتوالی پہنچے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے لگے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

16 Jul 2018, 10:19 AM

شاملی میں دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ، پولس تعینات

شاملی: اترپردیش میں شاملی کے شہر کوتوالی علاقے میں معمولی بات کو لے کر دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ کے بعد پولس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اتوار کی شام شہر کوتوالی علاقے کے محلہ بركھنڈی میں سرور پیر کے پاس دكان سے بیڑی کا بنڈل خریدنے کے بعد پیسوں کو لے کر ہونے والی کہا سنی نے جلد ہی بھیانک شکل اختیار کر لی اور دونوں فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آئے گئے اور پتھراؤ اور فائرنگ کرنے لگے۔ اطلاع پر افسر پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات کو خراب ہونے سے بچا لیا۔

ہندو تنظیموں نے معاملہ پر اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اکسانے کے لئے ایک مقامی سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر پر الزام لگایا جبکہ ایس پی لیڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لئے دونوں اطراف کے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اس معاملہ میں پولس نے سماج وادی پارٹی لیڈر سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔