تیج پرتاپ نے شروع کی جن شکتی یاترا

مہنگائی خطرناک طریقے سے بڑھ رہی ہے جس سے عام آدمی خاص کر غریبوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راشڑیہ جنتادل کے رکن اسمبلی اور بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ’جن شکتی یاترا شروع کی ہے ۔

آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پڑتاپ نے پٹنہ ضلع کے بہٹا سے اپنی جن شکتی یاترا کی شروعات کی اور محروم طبقات کی تکلیفوں کے تئیں اپنی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک دلت کے گھر میں کھانا کھایا۔


رکن اسمبلی نے کہاکہ مہنگائی خطرناک طریقے سے بڑھ رہی ہے جس سے عام آدمی خاص کر غریبوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں لوگوں کو روزگار نہ ملنے سے ان کی حالت انتہائی قابل رحم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوکری نہیں مل پانے سے نوجوان مایوس ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایاکہ حکومت کسانوں کو بھی مدد نہیں دے رہی ہے ۔

مسٹر یادو اپنی” جن شکتی یاترا کے دوران “ ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ اس دوران وہ کسان ، غریب اور مزدوروں سے بات چیت کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی یاترا کا مقصد غریبوں ، کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو جاننا اور انہیں تعاون فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرکرنا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔