اوپیندر کشواہا کی پالا بدلنے کی اٹکلیں تیز، شرد یادو سے ملاقات

بہار کے این ڈی اے اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا اب آر ایل ایس پی کے سینئر رہنما اور مرکز میں وزیر اوپیندر کشواہا نے امت شاہ سے ملنے سے قبل شرد یادو سے ملاقات کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار میں این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں میں ہر نئے دن کے ساتھ رشتہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی کے صدر اوپیندر کشواہا نے آج صبح دہلی میں حزب اختلاف کے رہنما شرد یادو سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی۔ اس ملاقات کے سیاسی مطلب نکالے جا رہے ہیں اور ان کے عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی اٹکلیں تیز ہو گئی ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وہ آر جے ڈی کے تیجسوی یادو سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

آج کشواہا کی ملاقات بی جے پی صدر امت شاہ سے بھی ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس ملاقات میں امت شاہ سے نتیش کمار کی شکایت کریں گے کہ وہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ خبریں ہیں کہ آر ایل ایس پی کے دو ارکان اسمبلی جنتا دل (یو) میں شامل ہو چکے ہیں۔

شرد یادو سے ملاقات پر کشواہا نے کہا کہ ’’ہماری پارٹی تو الگ ہے لیکن مدے ایک جیسے ہیں‘‘۔ اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی سدھانشو شیکھر اور للن پاسوان کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ان کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ کشواہا نے خود کو این ڈی اے کا حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ جو نتیش کمار کر رہے ہیں وہ اپنے لئے اچھا نہیں کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Nov 2018, 1:06 PM