کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار سی بی آئی کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کرینگے حلف نامہ

سی بی آئی بنام کولکاتا پولس تنازع میں اب کولکاتا پولس کمشنر راجیو کماربھی سپریم کورٹ میں جانچ ایجنسی کے خلاف حلف نامہ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تصویر سوشسل میڈیا
تصویر سوشسل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: سی بی آئی بنام کولکاتا پولس تنازع میں اب کولکاتا پولس کمشنر راجیو کماربھی سپریم کورٹ میں جانچ ایجنسی کے خلاف حلف نامہ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ راجیو کمار کو سپریم کورٹ سے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت ملنے کے بعد انہوں نے سی بی آئی کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ وہ 8 فروری کو شیلانگ میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہے۔

راجیو کمار کے قریبیوں کے ذرائع کے مطابق راجیوکمار اپنے حلف نامہ میں بتائیں گے سی بی آئی بے بنیاد باتو ں کو بنیاد بناکر ان کے خلاف کیس بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ سی بی آئی کی دلیل ہے کہ راجیو کمار ممتا بنرجی حکومت کے ذریعہ قائم ایس آئی ٹی کے راجیو کمار سربراہ تھے۔ایس آئی ٹی کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کرنی تھی۔ جب کہ راجیو کمار کا کہنا ہے کہ وہ بدھان نگر پولس کمشنریٹ کے پولس کمشنر تھے۔ اس وقت ایس آئی ٹی کے سربراہ اے ڈی جی سی آئی ڈی تھے۔راجیوکمار یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ ایس آئی ٹی میں شامل کئی افسران تھے صرف انہیں سی بی آئی بدلے کی سیاست کے تحت نشانہ بنارہی ہے۔

راجیو کمار کی دلیل ہے کہ سی بی آئی نے اکتوبر 2018میں پہلی مرتبہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ثبوتوں کے ساتھ چھیڑخوانی کا دعویٰ کیا تھا۔جب کہ اس وقت وہ کولکاتا پولس کمشنرکے عہدہ پر تھے۔ جب کہ سی بی آئی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر 2014میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔تین سال سے زاید عرصے تک جانچ کرنے کے بعد سی بی آئی کو احساس ہوا کہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ خوانی کی گئی ہے۔جب کہ اس وقت کالکاتا پولس کمشنرکاعہدہ سنبھال چکے تھے۔ خیال رہے کہ مئی 2014میں سپریم کورٹ نے جانچ ایجنسی سی بی آئی کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */