دہلی میں یوم جمہوریہ پر خالصتانی دہشت گردوں کا خطرہ، خفیہ الرٹ کے بعد پوسٹر جاری

دہلی پولیس نے مختلف تنظیموں سے رشتہ رکھنے والے 8 خالصتانی دہشت گردوں کے پوسٹر جاری کیے ہیں اور لوگوں سے گزارش کی ہے کہ ان کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو فوراً خبر کریں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سیکورٹی ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر خالصتانی دہشت گرد راجدھانی دہلی میں حملہ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے آٹھ خالصتانی دہشت گردوں کے پوسٹر جاری کیے ہیں۔ دہلی پولیس کو بھی مبینہ طور پر اس سلسلے میں کچھ فون آئے ہیں اور وہ حاصل اِن پٹ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

دہلی پولیس نے مختلف تنظیموں سے رشتہ رکھنے واے 8 خالصتانی دہشت ردوں کے پوسٹر جاری کیے ہیں اور لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اگر ان کے بارے میں کوئی خبر ملے یا انھیں کسی کو لے کر شبہ ہو تو فوراً مطلع کریں۔ پوسٹر قومی راجدھانی میں چپکائے گئے ہیں۔


حال ہی میں سپریم کورٹ کے کئی وکلاء کو خالصتانی دہشت گردوں کے بین الاقوامی فون بھی آئے، جنھوں نے وزیر اعظم سیکورٹی خلاف ورزی معاملے سے متعلق عدالت کی سماعت میں مدد کرنے پر انھیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے ایسی سبھی شکایتوں کو اسپیشل سیل کو بھیج دیا تھا۔

حال ہی میں نیشنل جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ جرمنی واقع سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے رکن جسوندر سنگھ ملتانی کے خلاف غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دہلی میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظام کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔