کیجریوال کو ہماچل میں زبردست جھٹکا، عآپ کے ریاستی صدر سمیت کئی بڑے رہنما بی جے پی میں شامل

ہماچل پردیش میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے روڈ شو کے دو دن بعد پارٹی کے کئی بڑے رہنما بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہماچل پردیش میں عام آدمی پارٹی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ہماچل پردیش میں عام آدمی پارٹی کے رہاستی صدر اروند کیجریوال کے روڈ شو کے دو دن بعد پارٹی کے کئی رہنماؤں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ہماچل پردیش میں انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کا صفایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ہماچل پردیش کے صدر انوپ کیسری، تنظیم کے جنرل سکریٹری ستیش ٹھاکر اور اونا کے صدر اقبال سنگھ کو رات دیر گئے بھارتیہ جنتا پارٹی میں انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں شامل کیا۔ بی جے پی لیڈر اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں ہماچل پردیش میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت عام آدمی پارٹی کے لیے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔


عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر انوپ کیسری اور تنظیم کے جنرل سکریٹری ستیش ٹھاکر اپنے کارکنوں کے ساتھ دن میں ہی دہلی پہنچ گئے تھے، لیکن عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کی پارٹی میں اتنی بڑی پھوٹ ہونے والی ہے۔ انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔

واضح رہے یہ اس وقت ہوا جب جمعرات کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بیان دیا تھا کہ بی جے پی شکست کے خوف سے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر کو تبدیل کرنے جا رہی ہے اور ان کی جگہ انوراگ ٹھاکر کو کمان سونپی جا رہی ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی کے بڑے رہنماؤ ں کی بی جے پی میں شمولیت نے نہ صرف منیش کے اس بیان کی تردید کر دی ہے بلکہ اس کو جئے رام ٹھاکر کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے اونا میں کیجریوال کے روڈ شو کے بعد پارٹی اعتماد سے بھرپور ہونے کا دعویٰ کر رہی تھی لیکن پارٹی کو یہ زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔