پولس اہلکار کا ’کورونا ٹیسٹ‘ پازیٹو آنے کے بعد کٹھوعہ پولس اسٹیشن بند

ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر مشرا نے بتایا کہ کٹھوعہ پولس اسٹیشن میں تعینات ایک پولس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے گرچہ وہ غیر علامتی تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مذکورہ پولیس اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا زنانہ پولیس اسٹیشن کٹھوعہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مذکورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک اس کا کام کاج سنبھالے۔

ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر مشرا نے بتایا کہ کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے گرچہ وہ غیر علامتی تھا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ پولیس اسٹیشن تب تک بند رہے گا جب تک اس میں تعینات تمام اہلکاروں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے۔ موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ جب تک اس اسٹیشن میں معمول کا کام کا بحال ہوگا تب تک زنانہ پولیس اسٹیشن اس کے کام کو سنبھالے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔