کٹھوعہ: ایک فیکٹری کے باہر پراسرار دھماکہ، دو افراد از جان تیسرا شدید زخمی

ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش چندر کوتوال نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹھیکہ دار سمیت دو افراد کی موت جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کے روز ایک فیکٹری میں ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں دو فراد از جان جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش چندر کوتوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کٹھوعہ میں ایک کمیکل فیکٹری کے باہر دھماکہ ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے یا لاپرواہی سے ہوا ہے۔

ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش چندر کوتوال نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹھیکہ دار سمیت دو افراد کی موت جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ جائے واردات سے برآمد شدہ دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت شکیل احمد کے بطور ہوئی ہے جو ایک مقامی ٹھیکدار ہے جبکہ دوسر مزدور ہے، جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والا بھی ایک مزدور ہوسکتا ہے جس کو علاج ومعالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے۔ فیکٹری میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'میں آفس میں بیٹھا تھا اور اچانک باہر سے ایک زوردار آواز آئی۔ باہر آ کر دیکھا تو آگ لگ گئی تھی'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے دو افراد کو لاپتہ پایا۔ ہم نے فوراً فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو فون کیا۔ یہ دھماکہ کیسے ہوا مجھے اس کی کوئی علمیت نہیں'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔