ملی ٹنٹوں کے ساتھ روابط ہونے کے بہانے کشمیریوں کی توہین کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کمزور کرنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے فرمان جاری ہونے کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہو رہا ہے

محبوبہ مفتی/ تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کمزور کرنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے فرمان جاری ہونے کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے سرمایہ کرکے روزگار کے موقعے فراہم کرنے کی بجائے سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملی ٹنٹوں کے ساتھ رابطے ہونے کے بہانے پر کشمیریوں کو تذلیل کی جا رہی اور انہیں بے دخل کیا جا رہا ہے۔

موصوف صدر ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔ انہوں نے یہ باتیں حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر جنگجوؤں کے ساتھ رابطہ ہونے اور ان کے لئے بالائی زمین ورکروں کے بطور کام کرنے کے الزام میں مزید چھ سرکاری ملازموں کی بر طرفی کے رد عمل میں کیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’جموں وکشمیر کے لوگوں کو کمزور کرنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے فرامین جاری کرنے کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت ہند کے دعوؤں کہ سرمایہ کاری کرکے روزگار کے موقعے پیدا کئے جائیں گے، کے برعکس سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے یہ جاننے کے باوجود بھی کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی روٹی روزی سرکاری نوکریوں پر ہی منحصر ہے‘۔

محبوبہ مفتی کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ملی ٹنٹوں کے ساتھ رابطہ ہونے کے بہانے پر کشمیریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

انہوں ٹویٹ میں کہا: ’کشمیریوں کو مسلسل ہرساں کرنے سے ان کا یہ جعلی بیانیہ ختم ہوجاتا ہے کہ جموں وکشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ملی ٹنٹوں کے ساتھ رابطہ ہونے کے نئے بہانے استعمال کرکے کشمیریوں کو بے دخل اور ذلیل کیا جا رہا ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔