وادی کشمیر: تحرک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کا انتقال، آبائی گاؤں میں سپرد خاک

تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو جمعرات کی صبح اپنے آبائی قبرستان واقع ٹکی پورہ لولاب میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ ان کا بدھ کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا تھا

تحرک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی / یو این آئی
تحرک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو جمعرات کی صبح اپنے آبائی قبرستان واقع ٹکی پورہ لولاب میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ ان کا بدھ کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد اشرف صحرائی کا جسد خاکی جمعرات کی علی الصبح قریب چار بجے ان کے آبائی گاؤں پہنچایا گیا۔

حکام نے امن و قانون کی صورتحال بگڑنے کے خدشات کے پیش نظر مرحوم حریت لیڈر کے تجہیز و تکفین میں جہاں بیرونی علاقوں کے لوگوں کی شرکت پر پابندیاں عائد کی تھیں وہیں مقامی لوگوں کو بھی اس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحوم لیڈر کے تجہیز و تکفین میں محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں کچھ قریبی رشتہ دار شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔