وادی کشمیر: اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹنٹ ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ کو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

سیکورٹی فورس، علامتی تصویر یو این آئی
سیکورٹی فورس، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ کو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کی طرف سے چلینج کئے جانے پر ملی ٹنٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی، جس کی فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چار فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران یہ ملی ٹنٹوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی تیسری کوشش ہے۔ قبل ازیں 18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب ملی ٹنٹوں کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اس دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جبکہ ملی ٹنٹ واپس بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے بعد اوڑی سیکٹر میں چند روز قبل ہی سیکورٹی فورسز نے تین در اندازوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔