کشمیر: بڈگام میں غیر مقامی مزدور سے موبائل لوٹنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک غیر مقامی مزدور سے سیل فون لوٹنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس دکاندار کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے یہ سیل فون خریدا تھا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک غیر مقامی مزدور سے سیل فون لوٹنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس دکاندار کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے یہ سیل فون خریدا تھا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محمد دلشاد ولد محمد نعیم ساکن شمرہ بہار جو نصراللہ پورہ بڈگام میں میسن کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، نے پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک شکایت درج کی کہ دو نامعلوم افراد نے اس کا سیل فون چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ شکایت پر مذکورہ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئیں۔


بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے تحقیقاتی افسر پی ایس آئی عادل احمد کی قیادت میں چوبیس گھنٹوں میں ہی اس کیس کو حل کرکے ملزمان شبیر احمد ڈار عرف شب چیلہ ولد علی محمد ڈار اور عبدالریشد راتھر عرف ریش متو ولد محمد سبحان راتھر ساکنان نصراللہ پورہ کو گرفتار کیا۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان کے انکشاف پر آٹھ سیل فون بر آمد کئے گئے۔ موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ پوچھ گچھ کے دورن گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے چوری شدہ موبائل فون ارشاد احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکن پٹھان پورہ نصراللہ پورہ نامی دکاندار کو فروخت کئے جس کو اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔