کشمیر: پرائیویٹ گاڑی میں دھماکہ، تین فوجی جوان زخمی

وجے کمار نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ گرینیڈ دھماکہ تھا یا گاڑی میں پہلے ہی نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ تھا یا گاڑی کی بیٹری میں کچھ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ساڈو علاقے میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق شوپیاں کے ساڈو علاقے میں فوج کی طرف سے کرایہ پر لی گئی ایک پرائیویٹ گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک ٹوئٹ میں اس دھماکے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے ساڈو علاقے میں کرایہ پر لی گئی ایک پرائیویٹ گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔


وجے کمار نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ گرینیڈ دھماکہ تھا یا گاڑی میں پہلے ہی نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ تھا یا گاڑی کی بیٹری میں کچھ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔