کشمیر: نواح کدل مسلح تصادم، ایک اور شہری زندگی کی جنگ ہار گیا

مہلوک شخص کی شناخت نواح کدل کے رہنے والے منظور احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مسلح تصادم کی جگہ پر ایک رہائشی مکان کے گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے کنہ مزار نواح کدل میں 19 مئی کو مسلح تصادم کی جگہ پر ایک رہائشی مکان کے گرنے سے زخمی ہونے والا ایک اور شہری زندگی کی جنگ ہار گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق رہائشی مکان گرنے کے واقعہ میں زخمی ہونے والا 65 سالہ شخص اتوار کو سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ قبل ازیں ایک 12 سالہ لڑکا باسم اعجاز ساکنہ کرن نگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

مہلوک شخص کی شناخت نواح کدل کے رہنے والے منظور احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مسلح تصادم کی جگہ پر ایک رہائشی مکان کے گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔ کے این او نے ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری کے حوالے سے کہا ہے کہ 'ہاں زخمی شخص آج صبح دم توڑ گیا'۔


واضح رہے کہ سری نگر کے کنہ مزار نواح کدل میں 19 مئی کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف خان صحرائی کے فرزند جنید احمد خان صحرائی سمیت حزب المجاہدین کے دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔ مسلح تصادم کے دوران کنہ مزار نواح کدل میں کم از کم ایک درجن رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔ کئی مکانات آگ پکڑنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔