کشمیر: لاوے پورہ حملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ گیا

زخمی سی آر پی ایف کانسٹیبل جگ ناتھ رائے پیر کو سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے ساتھ اس حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف کانسٹیبل جگ ناتھ رائے پیر کو سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حملہ آوروں نے مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار سے ان کی سروس اے کے 47 رائفل بھی چھین لی تھی۔


واضح رہے کہ جنگجوئوں نے 25 مارچ کو لاوے پورہ میں تعینات سی آر پی ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) پر نزدیک سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک افسر سمیت دو اہلکار اسی دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اگلے دن یعنی 26 مارچ کو کہا کہ لاوے پورہ جنگجو حملے میں ملوث دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار اور اس حملے میں استعمال ہونے والی کار کو ضبط کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */