کشمیر: ضلع کٹھوعہ میں کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان کا ایک نوجوان گرفتار

ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوٹوال نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا پاسپورٹ اور ویزا اکتوبر تک ویلڈ ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کی صبح ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوٹوال نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا پاسپورٹ اور ویزا اکتوبر تک ویلڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پاس دیگر دستاویزات نہیں ہیں، ہم افغان سفارت خانے سے اس کے ذریعہ حاصل معلومات کو ویریفائی کر رہے ہیں۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اس لڑکے کی عمر 17 برس ہے اور یہ یہاں کیسے اور کیوں آیا اس کے بارے میں تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے بھارتی اور افغانستان کی کچھ کرنسی کے علاقہ کچھ بھی بر آمد نہیں کیا گیا۔


کوٹوال نے کہا کہ لکھن پور میں پولیس نے ناکے پر اس کو پکڑا اس کے پاس شاید آدھار کارڈ نہیں تھا اور اس نے پوچھ تاچھ کے بعد بتایا کہ وہ کابل سے ہے۔ قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھے والے ایک 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی شناخت اس کے پاسپورٹ سے منکشف ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ نوجوان کو مزید تفتیش کے لئے لکھن پور پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہم معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور اس کے متعلق مزید تفصیلات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔