کرناٹک: پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کل، 14 نشستوں سے 241 امیدوار میدان میں

ان حلقوں میں رائے دہی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے 45000 سے زائد ملازمین پولس کو تعینات کیا گیا ہے جو انتخابات پر سخت نگرانی رکھیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لئے 14 لوک سبھا نشستوں کے انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے کل شام اختتام کے بعد 18 اپریل کو ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جمعرات کو بنگلورو رورل، بنگلورو سنٹرل، بنگلورو نارتھ، بنگلورو ساؤتھ، کولار، چکبل پور، تمکورو، مانڈیا، ہاسن ‘میسورو، چامراج نگر، اڈوپی، چکمگلور، جنوبی کنڑا اور شمالی کنڑا کی نشستوں پر وو ٹ ڈالے جائیں گے۔ صبح 7 بجے رائے دہی کا آغاز ہوگا اور اختتام 6 بجے ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے بنگلورو رورل، مانڈیا، ہاسن اور تمکورو کو حساس حلقے قرار دیئے ہیں۔

رائے دہی کے دوران امن و قانون کی برقراری کے لئے اضافی سیکورٹی فورسس تعینات کی گئی ہیں۔ بی جے پی نے 13 امیدوار اتارے ہیں۔ اس نے اس مرحلہ میں مانڈیا حلقہ سے آزاد امیدوار کی حمایت کی ہے۔ کانگریس نے 10امیدوار اتارے ہیں۔ 4 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ اس کی حلیف جماعت جے ڈی ایس ما قبل انتخابات ہوئے اتحاد کے حصہ کے طور پر لڑ رہی ہے۔

241 امیدواروں میں اہم امیدوار سابق وزیراعظم دیوے گوڑا (تمکورو) ان کے دو پوتے نکھل کے (مانڈیا)، پرجول ریونا (ہاسن)،‘ مرکزی وزراء ڈی وی سدانند گوڑا (بنگالورو نارتھ )، اننت کمار ہیگڈے (اترکنڑ)، سابق مرکزی وزیر کے ایچ منی اپا (کولار)، وی سرینواس پرساد (چامراج نگر)، ریاستی بی جے پی کی جنرل سکریٹری شوبھاکرند لاجے (اڈپی ۔چکمگلور) اور دیگر شامل ہیں۔ 30197 مراکز رائے دہی میں 6318 بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ان حلقوں میں رائے دہی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے 45000 سے زائد ملازمین پولس کو تعینات کیا گیا ہے جو انتخابات پر سخت نگرانی رکھیں گے۔ سب سے زیادہ بنگالورو نارتھ میں 31 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ سب سے کم ہاسن میں 6 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔