کرناٹک: بی جے پی نے ہمارے ممبر اسمبلی کو توڑنے کے لئے پیش کی بڑی رقم: سی ایم كمارا سوامی

کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كماراسوامی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت گرانے کے لیے آپریشن ’کمل‘ اب بھی چلا رہا ہے، ان کا دعوی ہے کہ ایک دن پہلے بی جے پی نے ہمارے ایک رکن اسمبلی سے رابطہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كماراسوامی نے ایک بار پھر بی جے پی پر ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے، كماراسوامی نے کہا، "آپریشن کمل ابھی بھی جاری ہے، کل رات بی جے پی نے ہمارے ایک ممبر اسمبلی کو بڑی رقم دینے کی پیشکش کی ہے، آپ رقم سن کر حیران رہ جائیں گے، ہمارے رکن اسمبلی نے کہا کہ ہمیں کسی گفٹ کی ضرورت نہیں ہے، اس طرح بی جے پی ہمارے ممبران اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے"۔

وہیں بی جے پی صدر اور سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی طرح کے آپریشن ’کمل‘ میں شامل نہیں ہیں۔

اس سے پہلے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارميا نے کانگریس پارٹی کے اراکین کی میٹنگ بلائی تھی جس میں انہوں نے تمام ممبران اسمبلی کو شامل ہونے کو کہا تھا، اجلاس میں رکن اسمبلی شامل نہیں ہوئے تھے، جن سے پارٹی نے جواب طلب کیا ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ممبئی کے ہوٹل میں کانگریس کے چار ممبران اسمبلی کے ساتھ رکے دو آزاد اراکین اسمبلی (ایچ ناگیش اور ار شنكر) نے كماراسوامی حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔