مدھیہ پردیش دو برسوں میں ہر پہلو سے پیچھے چلا گیا : کمل ناتھ

حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے کورونا کے دور میں تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی لیکن حکومت عوام کو بچانے کے بجائے پروگرام منعقد کرتی رہی ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دوبرس مکمل ہونے پر کہا کہ ان دو برسوں میں ریاست ترقی کے معاملے میں آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے چلا گیا ہے ۔ دو برس میں حکومت نے صرف تقریبات کے نام پرعوام کو گمراہ کیا ہے۔

کانگریس کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق مسٹرکمل ناتھ نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی ریاست نے کورونا کے دور میں حکومت کی بدانتظامی دیکھی۔ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی اور بحران کے وقت بھی حکومت عوام کو بچانے کے بجائے پروگرام منعقد کرتی رہی ۔


انہوں نے الزام لگایا کہ دو برسوں میں سب سے زیادہ پریشان کسان ہوا ہے ۔ حکومت نے بڑا پروگرام منعقد کرکے 12 فروری کو ریاست کے 49 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں سات ہزار 600 کروڑ ڈالنے کا دعویٰ کیا ، لیکن آج بھی لاکھوں کسانوں کوفصل بیمہ کی کلیم رقم نہیں مل پائی ہے ۔

مدھیہ پردیش کے عوام نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے حق میں اپنی رائے دی تھی لیکن سندھیا نے بغاوت کر کے اپنے حامی ارکان کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی حکومت کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اس بغاوت کے بدلے میں سندھیا کو مرکز میں وزارت بھی مل گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔