جسٹس علی محمد ماگرے جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو ضلع کولگام کے گاؤں وٹو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 میں کشمیر یونیورسٹی سے ایل ایل بی (آنرز) کے ساتھ گریجویشن کیا اور اس کے بعد ضلعی عدالتوں میں پریکٹس شروع کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: صدر جمہوریہ ہند نے منگل کے روز جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری راجندر کشیپ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 217 کی شق (1) کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جسٹس علی محمد ماگرے کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی ہے۔

جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 222 کی شق (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے، صدر نے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد جسٹس پنکج متل کا تبادلہ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو کشمیر کے ضلع کولگام کے گاؤں وٹو میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1984 میں کشمیر یونیورسٹی سے ایل ایل بی (آنرز) کے ساتھ گریجویشن کیا اور اس کے بعد ضلعی عدالتوں میں اپنی پریکٹس شروع کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */