'صرف رام راج کی بات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا'، بی جے پی کو مایاوتی کی نصیحت

مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بی جے پی برہمنوں کو دھوکہ دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے، لیکن وہ اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی اور نہ ہی اس کے ارادے کبھی پورے ہوں گے۔

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے مرکز اور ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھگوان رام کے اصول و نظریے پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ صرف رام راج کی بات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

بی ایس پی کی سپریمو نے آج دومرتبہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ صرف رام راج کی بات کرنے سے یوپی کے غریب عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں مل سکتی اور نہ ہی انہیں ظلم و زیادتی سے نجات ملنے والی ہے۔ بھگوان رام کے اعلی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر حکومت چلانے سے ہی یہ ممکن ہے۔ تاہم، یہ حکومت اس اصول پر چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔


مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ خاص طور پر برہمن سماج کے تئيں بی جے پی کے نسل پرستی کے سلوک سے مجروح ہونے کے بعد برہمن برادری کے لوگ اب بی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ بی جے پی برہمنوں کو دھوکہ دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے، لیکن وہ اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی اور نہ ہی اس کے ارادے کبھی پورے ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */