جون پور: سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

پولس ذرائع نے بتایا کہ جون پور-بنارس سرحد پر لہنگ پور گاؤں کے نزدیک ٹرک اور پک اپ کے مابین ہوئی ٹکر کے سبب ہوئے حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جون پور: اتر پردیش میں ضلع جون پور کے جلال پور علاقے میں منگل کی صبح ٹرک اور پک اپ کے ٹکرانے سے کم از کم چھ افراد کی موت ہوگئی اور چھ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ جون پور-بنارس سرحد پر لہنگ پور گاؤں کے نزدیک ٹرک اور پک اپ کے آمنے سامنے سے ٹکرا نے کے سبب ہوئے حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولس حادثے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو باہر نکال کر انہیں علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا۔

ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ سرائے خواجہ تھانہ علاقہ کے گاؤں جلال پور کے رہنے والے ایک شخص کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے گاؤں کے لوگ پک-اپ سے بنارس گئے تھے۔ واپسی پر جون پور -بنارس سرحد پر جلال پور تھانہ علاقہ کے لہنگ پور گاؤں کے نزدیک ٹرک اور پک اپ کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نے اسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔


حادثے میں پک- اپ پر سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال جون پور میں داخل کیا گیا ہے اور ایک کو بنارس بھیجا گیا ہے۔ پولس نے حادثے کے بعد ٹرک کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔