جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات، کئی مسائل پر ہوا تبادلہ خیال

ہیمنت سورین نے کہا کہ کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں کوئی اختلافات نہیں، دونوں پارٹیاں مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو منہ توڑ جواب دیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اتوار کے روز کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ "کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات ہوئی۔ راجیہ سبھا سمیت مختلف سیاسی موضوعات پر ایک گھنٹے سے زیادہ بات چیت ہوئی۔ کچھ باتوں پر اتفاق رائے قائم ہوا، جنہیں عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔ اتحاد کی جانب سے صرف ایک امیدوار ہوگا۔ اس معاملے کو انجام تک پہنچانے میں کچھ وقت لگے گا۔"

ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ جانے کے بعد ہی امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ دونوں پارٹیاں مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو منہ توڑ جواب دیں گی۔


جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بدعنوانی کے الزامات پر کہا کہ "جس طرح موہن جوداڑو کی کھدائی ہوئی تھی اسی طرح مندروں، مسجدوں اور گرودواروں کی کھدائی کی جا رہی ہے اور تاریخ کے اوراق پلٹے جا رہے ہیں۔ ہمیں تحقیقات، تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن جس طرح کی ان کی حرکتیں ہیں، ان کی منشا کچھ اور ہی نظر آتی ہے!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */