بھارت جوڑو یاترا کی حمایت میں آئے جینت چودھری، کہا- ’تپسویوں کو سلام!‘

ایل ڈی سربراہ نے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ معلومات کے مطابق، باغپت، شاملی سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں آر ایل ڈی لیڈر اور کارکنان شرکت کریں گے۔

جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس
جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آر ایل ڈی (راشٹریہ لوک دل) کے سربراہ جینت چودھری نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرتے ہوئے اس مہم کو لوگوں کو ایک دھاگے میں جوڑنے والا قرار دیا۔ جینت چودھری نے منگل کو یاترا کی حمایت میں ٹوئٹ کیا اور کہا ’’زمین سے بنی اینٹیں تپنے (گرم ہونے) کے بعد ہی آسمان کو چھوتی ہیں! بھارت جوڑو یاترا کے تپسویوں کو سلام! اتر پردیش میں چل رہی یہ مہم بامعنی رہے اور لوگوں کو ملک کی ثقافت سے جوڑ کر ایک دھاگے میں جوڑے!

اس سے قبل جینت چودھری نے مصروفیت کے سبب بھارت جوڑو یاترا میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ انہیں کانگریس پارٹی نے یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی لیکن جینت نے یہ کہتے ہوئے یاترا میں شرکت سے انکار کر دیا کہ ان کے کچھ اور سیاسی پروگرام ہیں، اس لیے وہ راہل کے ساتھ نہیں جا سکتے۔


دراصل، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، جو 7 ستمبر کو شروع ہوئی تھی، منگل کو اتر پردیش میں داخل ہو گئی ہے۔ اتر پردیش میں کانگریس مرکز میں اقتدار تک پہنچنے کے لیے نئی حکمت عملی بنا رہی ہے۔ خاص طور پر 1990 سے پہلے والا اپنا کھویا ہوا ووٹ بینک دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

کانگریس پارٹی کے مطابق، تمام اپوزیشن جماعتوں کے صدور کو یوپی میں رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو، آر ایل ڈی صدر جینت چودھری، بی ایس پی صدر مایاوتی کو بھی مدعو کیا ہے۔ اس کے ردعمل کے طور پر منگل کو آر ایل ڈی سربراہ نے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ معلومات کے مطابق، باغپت، شاملی سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں آر ایل ڈی لیڈر اور کارکنان شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */