جونپور: سرکاری زمین پر تعمیر 88 مذہبی عمارتیں نشان زد

راج کمار دیویدی نے بتایا کہ اس میں سب سے زیادہ صدر تحصیل میں 36، مڑیاہوں میں 12، مچھلی شہر میں 10، شاہ گنج میں 16 اور کیراکت میں 14 عوامی زمین پر مذہبی عمارتیں پائی گئی ہیں‘ جنھیں ہٹایا جائے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں عوامی (سرکاری) زمین پر قبضہ کرکے 88 مذہبی عمارتوں کی شناخت کی گئی ہے۔ گورنمنٹ آرڈر ملنے کے بعد ہی انھیں ہٹایا جائے گا۔ ضلع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ لینڈ ریونیو راج کمار دیویدی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر تین کٹیگری میں ریکارڈ مانگے گئے ہیں۔ ان میں 2011 سے پہلے قبضہ کرکے مذہبی عمارت، 2011 اور 2015 کے بعد عوامی مقامات پر قبضہ کرکے بننے والی مذہبی بلڈنگ شامل ہیں۔ ضلع میں اس طرح کے 88 مقامات کی شناخت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کوئی ایسی تعمیر نہیں ہے۔

راج کمار دیویدی نے بتایا کہ اس میں سب سے زیادہ صدر تحصیل میں 36، مڑیاہوں میں 12، مچھلی شہر میں 10، شاہ گنج میں 16 اور کیراکت میں 14 عوامی زمین پر مذہبی عمارتیں پائی گئی ہیں‘ جنھیں ہٹایا جائے گا۔ بدلاپور میں ایک بھی مذہبی عمارت قبضہ کرکے نہیں بنائی گئی ہے۔


راج کمار دیودی نے کہا کہ ضلع میں بالخصوص اہم راستوں پر سڑک کنارے اور کہیں کہیں تو سڑک کے مابین قبضہ کرکے مذہبی عمارت بنانے کے ساتھ ساتھ اس پر اپنی ملکیت جتائی جا رہی ہے۔ ایسے لوگوں پر قدغن لگے، یہ وقت کی بھی مانگ ہے۔ عدالتیں بھی وقت وقت پر مذہب کے نام پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف احکامات جاری کرتی ہیں۔ غور طلب ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق ریاستی حکومت نے عوامی جگہ اور سڑک کنارے قبضہ کرکے بنائی گئی تمام مذہبی عمارتوں کو ہٹانے کی سخت ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */