جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات 8 ستمبر سے

بلدیاتی انتخابات کی فائل تصویر

پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلہ کے لئے نوٹیفکیشن بالترتیب 20, 22 اور 24 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

سری نگر: جموں وکشمیر میں انتخابی افسر نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سرینگر میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں چیف الیکٹورل افسر شالین کابرہ نے تاریخوں کا اعلان کیا۔

شالین کابرہ نے بتایا کہ اربن لوکل باڈیز کے امتحانات چار مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ یہ انتخابات 8، 10، 13 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلہ کے لئے نوٹیفکیشن بالترتیب 20, 22 اور 24 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

سی ای او موصوف نے بتایاکہ اربن لوکل باڈیز انتخابات میں کل 17 لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان چناؤ کی گنتی 20 اکتوبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر ریاست کی دو بڑی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے دفعہ35-A معاملہ پر پنچایتی اور بلدیاتی چناؤ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں جماعتوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے اس بات کی ضمانت دے کہ جموں وکشمیر ریاست کو آئین ہند کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ نہیں ہوگی، پھر وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں گے جس پر فی الحال مرکز نے کوئی بھی جواب نہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ وادی کشمیر کے اندر تمام علیحدگی پسند تنظیموں نے بھی بائیکاٹ کی کال دے رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول