جموں وکشمیر نے منی پور کی مارشل آرٹس چیمپین شپ میں 8 تمغے جیتے

جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں نے منی پور میں کھیلی جانے والی جیت کانڈو مارشل آرٹس چیمپین شپ میں سونے کے دو اور چاندی کے پانچ سمیت 8 تمغے جیتے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سرینگر: جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں نے منی پور میں کھیلی جانے والی جیت کانڈو مارشل آرٹس چمپئن شپ میں سونے کے دو اور چاندی کے پانچ سمیت 8 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں سے پانچ کھلاڑیوں کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں کھیلے جانے والے ایشین مارشل آرٹس گیمز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع جموں وکشمیر جیت کانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رمیز خان نے یو این آئی کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ منی پورہ میں جیت کانڈو مارشل آرٹس نیشنل چمپئن شپ کے ایل انڈور سٹیڈیم امپھال میں 14 سے 16 دسمبر تک کھیلی گئی۔
چمپئن شپ میں جموں وکشمیر سمیت 12 ریاستوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

چیمپین شپ میں محمد صابر نجاراور ناصر علی نے سونے جبکہ ملک واصل، راسک منظور، معروف الطاف، اقبال نزیر اور زبیر بشیر نے چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ عادل مقبول نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

رمیز خان نے بتایا 'چمپئن شپ کے دوران کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ہمارے کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے دو، چاندی کے پانچ اور کانسی کے ایک سمیت 8 تمغے جیتے'۔

انہوں نے بتایا 'چمپئن شپ کے دوران ہمارے پانچ کھلاڑیوں کو ایشین مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کے لئے منتخب کیا گیا۔ ہمیں حکومت سے تعاون کی امید ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */