جموں وکشمیر: ملی ٹنٹوں کے ساتھ مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں پانچ ملازم معطل

جموں وکشمیر حکومت نے سال گزشتہ ایک خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی تھی تاکہ سیکورٹی کے لئے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے ناموں کی سفارش کی جائے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ملی ٹنٹوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ تعلق رکھنے پر پانچ ملازموں کو بر طرف کر دیا ہے۔

انہوں نے بر طرف شدہ ملازموں کی شناخت پولیس کانسٹبل توصیف احمد میر ساکن پلوامہ، کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے ساکن سری نگر، ارشد احمد ڈاس، جو ایک استاد تھا، ساکن اونتی پورہ، پولیس کانسٹبل شاہد حسین راتھر ساکن بارہمولہ اور محکمہ صحت میں نرسنگ آرڈرلی کے بطور تعینات شرافت احمد خان ساکن کپوارہ کے بطور کی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے سال گزشتہ ایک خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی تھی تاکہ سیکورٹی کے لئے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے ناموں کی سفارش کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔