جے پور: کسان تحریک کی حمایت میں مزدوروں نے نکالی ریلی، مودی حکومت کو کیا متنبہ

کسان لیڈروں نے مودی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کو یونائیٹڈ کسان سنگھرش مورچہ کے رہنماؤں سے بات چیت کر واپس لیا جائے ورنہ ملک میں جاری کسان تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج کسان تحریک کی حمایت میں مختلف مرکزی مزدور تنظیموں سے وابستہ مزدوروں نے ریلی نکال کر مظاہرہ کیا۔ ریاست کی مختلف مزدور تنظیموں سے وابستہ کئی مزدور اپنی تنظیم کے بینر، جھنڈے اور نعروں کی تختیاں لے کر ایم آئی روڈ پر واقع ’شہد اسمارک‘ پر جمع ہوکر مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں راج بھون کی طرف روانہ ہوئے۔ ریلی پٹیل مارگ ہو کر چامو ہاؤس چوک سے ہوتے ہوئے سول لائنز گیٹ پہنچی، جہاں مزدورون کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے سی ٹی یو کے ریاستی صدر رویندر شکلا، اے آئی ٹی یو سی کے کنال راوت، ایچ ایم ایس کے مکیش متھور، آئی این ٹی یو سی کے جیون رام گجر، آر ٹی سی کے رام پال سینی نے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی سرکار کو متنبہ کرتے ہوئے ہوئےمطالبہ کیا ملک کے مزدور کسانوں کے خلاف لائے گئے تمام قوانین کو یونائیٹڈ کسان سنگھرش مورچہ کے رہنماؤں سے بات چیت کرکے واپس لیا جائے ورنہ ملک میں ان قوانین کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */