امید ہے کہ بابری مسجد معاملہ میں مسلمانوں کے جذبات کی کا خیال رکھا جائے گا: پاکستان

پاکستان نے ہندوستان کا اندرونی ’بابری مسجد‘ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ اس کیس کے فیصلے میں ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد (ایجنسی): پاکستان نے ہندوستان کا اندرونی ’بابری مسجد‘ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ اس کیس کے فیصلے میں ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی طرف سے دریاؤں کا پانی کا بہاؤ روکنے کی کسی بھی کوشش کو ایک ’جارحانہ اقدام‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔

پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بابری مسجد کیس انتہائی حساس معاملہ ہے۔ امید ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کی خواہشات کے مطابق اس معاملے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ ہندوستانی اقلیتوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو تین مغربی دریاؤں پر پاکستان کو حق حاصل ہے اور ان کے پانی کے بہاؤ کو موڑنے کی کوئی بھی کوشش ’جارحانہ اقدام‘ کے طور پر دیکھی جائے گی اور اسے اس کا جواب دینے کا حق ہوگا۔

ترجمان نے یہ بات ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دریاؤں کے پانی کو پاکستان جانے سے روکنے کے حوالہ سے دیئے گئے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر معاہدوں کے مطابق ندیوں کا بہاؤ جاری رکھا جانا چاہئے۔


فیصل نے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کی اور کہا ، ’’5 اگست کا فیصلہ (جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنا) ہندوستان کو ایک ایسی بند گلی میں لے گیا ہے جہاں سے اسے واپس جانے کا راستہ نہیں مل رہا ہے۔‘‘ وہ دیوار سے ٹکرا گیا ہے، وہ تنہا پڑ گیا ہے اور سمجھ نہیں پا رہا کہ وہ اس سے باہر کس طرح سے نکلے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔