کیا بی جے پی نے اتر پردیش میں شکست قبول کر لی ہے؟

بی جے پی کی وجہ اور پالیسی کوئی بھی ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ مغربی اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد سے بی جے پی پریشان ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کل وزیر داخلہ اور بی جے پی کے چانکیہ کہے جانے والے رہنما امت شاہ نے اتر پردیش کے جاٹ رہنماؤں سےملاقات کی اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے ایک ایسی پیش کش کر دی جس نے بی جے پی کے اندر کا درد بیان کر دیا ۔

واضح رہے امت شاہ نے راشٹریہ لو ک دل کے سربراہ جینت چودھری کو پیش کش کی کہ ان کے لئے بی جے پی کے دروازہ انتخابی نتائج کے بعد بھی کھلے ہیں ۔ ان کی اس پیش کش سے دو باتیں واضح ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ بی جے پی کو یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ اس کی انتخابات میں حالات خراب ہے اور دوسرا یہ کہ وہ اقلیتوں کے دل میں جینت کے تعلق سے غلط فہمی پیدا کر نا چاہتے ہیں کہ جینت کہیں نتائج کے بعد بی جے پی میں شامل نہ ہو جائیں اور ان کا ووٹ خراب نہ ہو جائے ۔ وجہ اور پالیسی کوئی بھی ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ مغربی اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد سے بی جے پی پریشان ہے۔


کل کی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے رہنما جینت چودھری نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں غلط راستہ اختیار کیا ہے اور انتخابی نتائج کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دروازے ان کے لئے کے لیے کھلے رہیں گے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں تقریباً 400 جاٹ لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کو ’ سماجک بھائی چارہ‘ میٹنگ کا نام دیا گیا تھا ۔میٹنگ میں مسٹر شاہ نے اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑ رہی آر ایل ڈی کو اشاروں میں ہی بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔


مسٹر شاہ نے جاٹ لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے مغربی اتر پردیش میں امن و امان کو بہتر بنانے سے لے کر کسانوں کے مسائل کے پیش نظر مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کی طرف سے لئے گئے فیصلوں کا ذکر کیا۔

جاٹ لیڈروں سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور جاٹ برادری کی سوچ ایک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔