اقبال سنگھ لالپورہ قومی اقلیتی کمیشن کے دوبارہ چیئرمین مقرر، اسمبلی انتخاب لڑنے کے لئے چھوڑا تھا عہدہ

اقبال سنگھ لالپورہ نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں، مجھے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اقبال لالپورہ / آئی اے این ایس
اقبال لالپورہ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سابق آئی پی ایس افسر اقبال سنگھ لالپورہ کو قومی اقلیتی کمیشن کا دوبارہ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اقبال لالپورہ کو پنجاب اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے روپ نگر سے امیدوار بنایا تھا۔

اقبال سنگھ لالپورہ نے آئی اے این ایس کو بتایا ’’میں بہت خوش ہوں، مجھے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دوپہر 2 بجے کمیشن میں جاؤں گا اور اپنی ذمہ داری سنبھال لوں گا۔‘‘


اس سے قبل لالپورہ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر روپ نگر سے قسمت آزمائی کی تھی۔ اسمبلی انتخابت میں انہیں عام آدمی پارٹی کے دنیش کمار چڈھا نے شکست دی تھی۔ ان کی غیر موجودگی میں سید شہزادی قومی اقلیتی کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن کی ذمہ داریاں سنبھال رہی تھیں۔ لالپورہ 1992 میں اقلیتی کمیشن کو قانونی حیثیت حاصل ہونے کے بعد سے اس کے چیئرمین بننے والے دوسرے سکھ ہیں، اس سے پہلے ترلوچن سنگھ 2003 میں اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مقرر ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */