آئی پی ایل: راجستھان پر فتح کے ساتھ بنگلور پہنچا پلے آف کی دہلیز پر

بنگلور اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف راجستھان کو 11 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے اور ان کی امیدیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔

راجستھان پر فتح کے ساتھ بنگلور پہنچا پلے آف کی دہلیز پر
راجستھان پر فتح کے ساتھ بنگلور پہنچا پلے آف کی دہلیز پر
user

یو این آئی

دبئی: آل راؤنڈر گلین میکسویل کی ناقابل شکست 50 رنز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے بدھ کے روز راجستھان رائلز کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے ہرا کر آئی پی ایل کے چودہویں سیزن کے پلے آف کی دہلیز پر پہنچ گئی۔ راجستھان رائلز کی ٹیم اپنے اوپنرز کی شاندار شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکی اور آئی پی ایل میچ میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 149 رنز ہی بنا سکی، جبکہ بنگلور نے 17.1 اوور میں تین وکٹوں پر 153 رنز بنا کر 11 میچوں میں ساتویں جیت حاصل کی۔

بنگلور اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف راجستھان کو 11 میچوں میں اپنی ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے اور ان کی امیدیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل راجستھان رائلز اپنے اوپنرز کی جانب سے ملنے والے شاندار آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکی اور بدھ کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل میچ میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 149 رنزہی بنا سکی۔


ایوین لیوس نے 58 اور یشسوی جیسوال نے 31 رنز بنا کر راجستھان کو 8.2 اوورز میں 77 رنز کا زبردست آغاز دیا لیکن پھر راجستھان کے بڑھتی ہوئی پیش قدمی پر بریک لگانے کیلئے لیگ اسپنر یجوندر چہل اور بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد کے حملے پر اترنے کے ساتھ ہی ان کی جارحیت کمزور پڑگئی۔

12 ویں اوور کی پہلی گیند پر لیوس کی وکٹ گر گئی تب ٹیم کا اسکور 100 رنز تھا۔ اس کے بعد بلے باز رن ریٹ کو تیز نہیں کر سکے۔ لیوس نے 37 گیندوں میں اپنے 58 رنوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ جیسوال نے 22 گیندوں پر 31 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

کپتان سنجو سیمسن نے 15 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے، اور ٹیم کے اسکور 113 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل مہیپل لومرور بھی اسی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ لومرور کو چہل نے آؤٹ کیا جبکہ سیمسن کو شہباز احمد نے کیچ کیا۔ شہباز نے اپنے اوور کی آخری گیند پر راہل تیوتیہ کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

لیام لیونگ اسٹون 17 ویں اوور میں چہل کے ہاتھوں چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرس مورس نے 11 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ بنگلور کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 34 رنز کے عوض تین اور چہل اور شہباز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔