مودی حکومت میں مہنگائی بے تحاشہ بڑھی، عوام کا جینا محال: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 326 بار اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پچھلے دو ماہ کے دوران ان میں 38 بار اضافہ کیا گیا۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ’کانگریس پارٹی کو 70سال دیئے، مجھے محض 5 سال اقتدار دیجئے‘ کی اپیل کے ساتھ حکومت میں آنے والی نریندرمودی حکومت نے محض 7سال میں ہی ملک کی عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی سلنڈراور خوردنی تیل کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، جبکہ مودی حکومت نے ایندھن ٹیکس سے 25لاکھ کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ یہ رقم ملک کی عوام کی فلاح و بہبود یا ریاستوں کے لئے خرچ نہیں کیا جارہا ہے۔ اس لئے 19 تاریخ سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مودی حکومت سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے ومہنگائی کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ یہ اعلان آج یہاں راجیہ سبھا میں حزبِ مخالف لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کیا ہے۔

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی، معیشت، زرعی قوانین جیسے معاملات پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 326 بار اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پچھلے دو ماہ کے دوران ان میں 38 بار اضافہ کیا گیا۔ یو پی اے حکومت کے دوران ایندھن پر مرکزی ٹیکس 9.48 فیصد سے بڑھا کر 32.90 روپے کردیا گیا ہے۔


ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے میں خام تیل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل تھی، جب کہ پٹرول 71 روپے فی لیٹر تھا۔ اب جبکہ مودی حکومت کے دور میں خام تیل کی قیمت 44ڈالر فی بیرل تک کم ہوچکا ہے تو پٹرول 107 روپئے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اس زبردست اضافے سے مودی حکومت نے گزشتہ 7سالوں میں 25لاکھ کروڑ روپئے کا نفع کمایا ہے۔ ایل پی جی سلنڈرکی قیمت 834روپئے تک ہوچکا ہے۔ عام آدمی کو دی جانے والی گیس سبسڈی پچھلے کئی مہینوں سے صفر کردی گئی ہے۔ مودی نے کہا تھا کہ سبسڈی کی رقم اگر براہ راست سبسڈی لینے والوں کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے تو اس سے ہر سال 15 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس اسکیم سے اب تک تقریبا 1 لاکھ کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ مودی حکومت یہ تمام رقم عام آدمی کو راحت دینے کے لئے خرچ نہیں کرتی ہے اور ریاستی حکومتوں کو بھی نہیں دیتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */