لاک ڈاؤن کی وجہ سےمہنگائی میں کمی لیکن گوشت و مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ

اپریل 2021 میں موٹے اناج کی خوردہ قیمتوں میں 2.96 فیصد، دودھ میں 0.13 فیصد، ساگ سبزی میں 14.18 فیصد, چینی میں 5.99 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے

فائل علامتی  تصویر
فائل علامتی تصویر
user

یو این آئی

گھریلو بازار میں ڈیمانڈ کم ہونے کے سبب اپریل 2021 میں خوردہ قیمتوں پر مبنی افراط زر کی شرح 4.29 فیصد درج کی گئی جبکہ گزشہ ماہ مارچ میں یہ 5.25 فیصد تھی۔ واضح رہے کچھ چیزوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ بھی درج ہوا ہے۔

رواں ماہ میں گوشت، مچھلی کی خوردہ قیمتوں میں 16.68 فیصد، انڈے میں 10.55 فیصد، تیل میں 25.91 فیصد، پھل میں 9.81 فیصد، دال میں 7.51 فیصد، مصالحے میں 4.33 فیصد، تیار کھانے میں چار فیصد اور ایندھن میں 7.91 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔


حکومت کی جانب سے یہاں بدھ کے روز جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار میں گاہک کم ہیں اور آمد جاری ہے۔ اس سے بنیادی خوردہ قیمتوں میں گراوٹ آ رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں خوردہ افراط زر کی شرح 4.29 فیصد ہو گئی ہے۔ مارچ 2021 میں یہ اعداد و شمار 5.52 فیصد تھا۔


اپریل 2021 میں موٹے اناج کی خوردہ قیمتوں میں 2.96 فیصد، دودھ میں 0.13 فیصد، ساگ سبزی میں 14.18 فیصد اور چینی میں 5.99 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔