ہندوستان کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم راؤرکیلا میں بنے گا: وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک

ہاکی اسٹیڈیم راؤر کیلا کی بیجو پٹنائک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں 15 ایکڑ زمین پر بنایا جائے گا۔ یہ اسٹیڈیم 2023 ہاکی عالمی کپ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔

نوین پٹنایک، تصویر آئی اے این ایس
نوین پٹنایک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھونیشور: اڈیشہ کے شہر راؤر کیلا میں ملک کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بنے گا۔ اس اسٹیڈیم میں ایک ساتھ 20 ہزار لوگ میچ دیکھ سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے جمعرات کے روز اس کا اعلان کیا۔ اس اسٹیڈیم میں عالمی سطح کی سہولیات دی جائیں گی۔ یہ اسٹیڈیم راؤر کیلا کی بیجو پٹنائک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں 15 ایکڑ زمین پر بنایا جائے گا۔ یہ اسٹیڈیم 2023 ہاکی عالمی کپ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔

پٹنائک نے ویڈیو پیغام میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا اڈیشہ ایک مرتبہ پھر مرد ہاکی عالمی کپ 2023 کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کرے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھونیشور اور راور کیلا میں کیا جائے گا۔ سندرگڑھ ضلع ہاکی کا پاور ہاؤس ہے۔ اس ضلع کے کئی بہترین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔ حال ہی میں ریاستی حکومت کے سینئر حکام، بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن، کھیل وزارت اور ہاکی انڈیا کی ٹیم نے راؤر کیلا کا دورہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔