ہندوستان کی پہلی خاتون ماہر نفسیات شاردا مینن کا 98 سال کی عمر میں انتقال

منگلورو میں پیدا ہونے والی شاردا نے اسی شہرمیں رہ کراپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدراس میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا اور بنگلور کے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں نفسیات کے شعبے میں تربیت حاصل کی۔

شاردا مینن
شاردا مینن
user

یو این آئی

چنئی: ملک کی پہلی خاتون ماہرنفسیات اور شیزوفرینیا ریسرچ فاؤنڈیشن کی بانی شاردا مینن کا اتوار کی شام کو انتقال ہو گیا۔ وہ 98 برس کی تھیں۔ منگلورو میں پیدا ہونے والی شاردا مینن نے اسی شہرمیں رہ کر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدراس میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا اور بنگلور کے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں نفسیات کے شعبے میں تربیت حاصل کی۔ وہ طویل عرصے تک مینگلورو میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی سربراہ رہیں۔

شاردا مینن نے 1984 میں شیزوفرینیا ریسرچ فاؤنڈیشن (اسکارف انڈیا) کی بنیاد رکھی۔ انہیں سنہ 1992 میں مرکزی حکومت نے پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ ان کے انتقال سے دانشور طبقہ میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */