روپئےکی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، نیا ریکارڈ قائم

گزشتہ روز انٹر بینکنگ کرنسی بازار میں ہندستانی کرنسی 30 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 74 اعشاریہ 06 روپئے فی ڈالر کے نئے ریکارڈ پر آگئی تھی لیکن آج کرنسی میں مزید گراوٹ درج کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر کے گرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج ہندوستانی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلہ 74.24 روپے تک گر گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینکنگ کرنسی بازار میں ہندستانی کرنسی 30 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 74 اعشاریہ 06 روپئے فی ڈالر کے نئے ریکارڈ نچلی سطح پر آگئی تھی لیکن آج کرنسی میں مزید گراوٹ درج کی گئی۔

روپیہ پیر سے قبل کاروباری دن 18 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73 اعشاریہ 76 روپئے فی ڈالر رہا تھا۔ گزشتہ چھ دنوں میں ہندستانی کرنسی 70 پیسے کمزور ہوئی ہے اور روپیہ پہلی بار 74روپئے کی سطح سے نیچے چل رہا ہے۔

قبل ازیں، گزشتہ روز روپیہ 13 پیسے کی گراوٹ کےساتھ 73 اعشاریہ 89 روپئے فی ڈالر پر کھلا۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ اور شیئر بازار میں رہی تیزی کے دم پر یہ کاروبار کے دوران 73اعشاریہ 76روپئے فی ڈالر دن کی اونچی سطح تک پہنچا۔ خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالر کی گرواٹ کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگئیں۔

ایف پی آئی کی پونجی بازار سے 60 کروڑ ڈالر نکاسی اور ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ میں یہ 74 اعشاریہ 10 روپئے فی ڈالر دن کی نچلی سطح تک پھسل گیا۔ بالآخر 30 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 74 اعشاریہ 06 روپئے فی ڈالر پر بند ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔